ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / نیٹو کے سیکرٹری جنرل برلن میں میرکل کے مہمان

نیٹو کے سیکرٹری جنرل برلن میں میرکل کے مہمان

Thu, 11 May 2017 19:47:37    S.O. News Service

برلن،11مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ جلد کرنا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ کے بقول اس بارے میں ہر حال میں پچیس مئی سے قبل کسی اتفاق رائے پر پہنچنا ہو گا۔ اس ماہ کی پچیس تاریخ سے اس عسکری اتحاد کا سالانہ اجلاس برسلر میں منعقد ہو گا۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے آج جمعرات کو اسٹولٹن برگ سے برلن میں ملاقات کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں دفاعی اخراجات اور انسداد دہشت گردی جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔


Share: